وہاج علی

مداحوں کی حوصلہ افزائی پر خود کو خوش قسمت محسوس کرتا ہوں، وہاج علی

کراچی (عکس آن لائن) اداکار وہاج علی نے کہا ہے کہ جب مداح حوصلہ افزائی کرتے ہیں تو میں خود کو خوش قسمت محسوس کرتا ہوں۔ وہاج علی نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے، جس میں انہیں اپنے ایک مداح کی جانب سے تحفے میں ملنے والے ایک کپ کے ساتھ کیمرے کے لیے پوز دیتے ہوئے دیکھ جا اسکتا ہے۔انہوں نے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ میں اب اس کپ کو روزانہ استعمال کرنے کا منتظر ہوں۔

انہوں نے تحفہ دینے والے مداح سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ اس کپ سے ایک گھونٹ سے لطف اندوز ہونا مجھے ہر بار آپ کی مہربانی اور مسلسل تعاون کی یاد دلائے گا۔انہوں نے لکھا کہ میں خود کو ناقابل یقین حد تک خوش قسمت محسوس کرتا ہوں کہ میرے پاس آپ جیسے مداح ہیں جو میری حوصلہ افزائی کرنے کے لیے وقت نکالتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں