لاہور(عکس آن لائن)نامور اداکارہ ریشم نے کہا ہے کہ مشکل وقت میں ساتھ دینے والے دوستوں کو کبھی نہیں بھلایا جا سکتا، انڈسٹری سے وابستہ بہت سے لوگ میرے قریبی دوست ہیں اور مجھے ان پر فخر ہے ۔ ایک انٹرویو میں ریشم نے کہا کہ دوستوں کو کبھی بھی آزمائش میں نہیں ڈالنا چاہیے کیونکہ ایسا بھی ہو سکتا ہے کہ شاید کسی وجہ سے دوست آپ کے معیار پر پورا نہ اتر سکے اور پھر اسے شرمندگی اٹھانا پڑے ۔ انہوںنے کہا کہ میرے نزدیک دوستی کو ماپنے کاپیمانہ صرف خلوص ہوناچاہیے ،اگرکوئی شخص آپ کے ساتھ مخلص ہے تووہ ہیرا ہے اور دنیا میں اس کا کوئی نعم البدل نہیں ہے ،ایسے لوگوںکوکھونے سے ڈرناچاہیے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- چینی صدر کا حالیہ دورہ ،دوستی،اتحاد،تعاون اور وسعت کا سفر ہے، چینی وزیر خا رجہ
- چین اقوام متحدہ کے کردار کی مضبوط حمایت کرتا ہے، چینی مندوب
- ایک چین کا اصول بین الاقوامی تعلقات کا بنیادی اصول ہے، چینی وزارت خا رجہ
- پیرو چین کی ترقی کے کامیاب تجربے سے سیکھے گا ،صدر پیرو
- چینی صدر غیر ملکی دورے مکمل کرنے کے بعد واپس بیجنگ پہنچ گئے