وزارت منصوبہ بندی ترقی

مختلف وزارتوں اور ڈویژنوں کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے فنڈ مختص

اسلام آباد (عکس آن لائن) وزارت منصوبہ بندی ترقی واصلاحات وخصوصی اقدامات نے سرکاری شعبہ

کے ترقیاتی پروگراموں میں مختلف وزارتوں اور ڈویژنوں کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے رواں مالی سال کے

دوران ایک کھرب 59 ارب63 کروڑ97 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز مختص کئے گئے ہیں۔ پلاننگ کمیشن

کی طرف سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق حکومت نے ایوی ایشن ڈویژن کے لیے 51 کروڑ 90

لاکھ،کمیونکیشن ڈویژن کے لیے ایک کھرب 10 ارب39 کروڑ 97 لاکھ،کابینہ ڈویژن کے لیے 12 ارب49

کروڑ،کمیونکیشن ڈویژن این ٹی آر سی کے لئے 7 کروڑ 52 لاکھ، فنانس ڈویژن کے لیے 3 ارب 89 کروڑ،

ہاوسنگ اینڈ ورکس ڈویژن کے لیے ایک ارب 18کروڑ، کشمیر افیرز اور گلگت بلتستان ڈویژن کے لیے 80 کروڑ،

داخلہ ڈویژن کے لیے 2 ارب 80 کروڑ، ڈیفنس پروڈکشن ڈویژن کے لیے ایک ارب 57 کروڑ، میری ٹائم افیرز

ڈویژن کے لیے ایک ارب 90 کروڑ اور ریلویز ڈویژن کے لیے 24 ارب روپے کے فنڈز مختص کئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں