ریاض (عکس آن لائن) سعودی وزیر مملکت برائے امور خارجہ عادل الجبیر نے یمن جنگ کی وجہ سے جرمنی کی جانب سے سعودی عرب پر اسلحہ کی برآمد پر پابندی عاید کرنے کی تجویز کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے اورکہاہے کہ سعودی عرب کے پاس کئی دوسرے ممالک سے ہتھیاروں کی خریداری کا آپشن موجود ہے۔جرمن نیوز ایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے الجبیر نے کہا کہ یمن جنگ کی وجہ سے سعودی عرب کو اسلحہ کی فروخت روکنے کا خیال غیر منطقی ہے۔انہوں نے کہا کہ یمن میں جنگ ایک جائز اور آئینی جنگ ہے جسے ہمیں لڑنے پر مجبور کیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سعودی عرب متعدد ممالک سے اسلحہ خرید سکتا ہے اور ایسا ہوتا رہا ہے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- چین، بیلٹ اینڈ روڈ میڈیا کمیونٹی سمٹ فورم 2024 کا انعقاد
- چین بیرونی ممالک کے ساتھ عوامی تبادلوں کو آسان بنانے کی کوشش کرتا رہے گا،چینی وزارت خارجہ
- جی 7 کی جانب سے چین کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی سختی سے مخالفت کرتے ہیں ، چینی وزارت خارجہ
- چینی خصوصیات کی حامل بڑے ملک کی سفارت کاری کے کامیاب دس سال
- چینی صدر کا مسئلہ فلسطین پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عمل درآمد پر زور