بیجنگ (عکس آن لائن)بین الاقوامی پیرا لمپک کمیٹی کے صدر اینڈریو پارسنز نے کہا کہ بیجنگ سرمائی اولمپکس آرگنائزنگ کمیٹی نے ایک ناقابل یقین کام انجام دیا ہے اور مختف حلقوں نے بیجنگ سرمائی پیرالمپکس کی کامیابیوں کوبے حد سراہا ہے ۔
بین الاقوامی پیرا لمپک کمیٹی نے بیجنگ سرمائی پیرالمپکس کے مرکزی میڈیا سنٹر میں پریس کانفرنس کا انعقاد کیا جس میں پارسنز نے کہا کہ کھلاڑیوں، سرمائی پیرالمپکس کے وفود، بین الاقوامی ایسوسی ایشنز اور میڈیا تنظیموں نےکہا کہ بیجنگ سرمائی اولمپکس آرگنائزنگ کمیٹی کا کام شاندار ہے۔ انہوں نے اولمپکس کی تیاریوں میں بیجنگ سرمائی اولمپکس آرگنائزنگ کمیٹی کی محنت کا بہت شکریہ ادا کیا ہے اور کہا کہ بیجنگ نے مستقبل کے میزبان شہروں کے لیے ایک بہت ہی اعلیٰ معیار قائم کر دیا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ بیجنگ سرمائی پیرالمپکس نے ایک تاریخی پیش رفت حاصل کی ہے۔ سرمائی پیرالمپکس میں 46 ممالک اور خطوں نے شرکت کی ہے ۔ یہ ایک غیر معمولی کامیابی ہے ، اس کے ساتھ ساتھ زیادہ سے زیادہ نوجوان کھلاڑیوں نے تمغے جیتے ہیں جن میں بہت سے کھلاڑی زیادہ نامور نہیں ہیں ۔ موجودہ سرمائی پیرا لمپک گیمز کی عالمی سطح پر کوریج بھی حیرت انگیز ہے۔ اب بین الاقوامی پیرا لمپک کمیٹی بھی اس کے بارے میں ڈیٹا اکٹھا کر رہی ہے۔
اس کے علاوہ بین الاقوامی پیرا لمپک کمیٹی کے ترجمان کریگ اسپینسر نے کہا کہ موجودہ سرمائی پیرا لمپک گیمز کی کھیلوں کی کارکردگی تاریخ کی بہترین کار کردگی ہے، مجھے امید ہے کہ آئندہ سرمائی پیرالمپک گیمز کی آرگنائزنگ کمیٹیاں چین کی جانب سے قائم کردہ بہترین معیار کو برقرار رکھیں گی۔