اسلام آباد (عکس آن لائن)وفاقی وزیرِ سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ کن لوگوں نے ووٹ دیا؟ کون ہیں وہ 16 اراکین؟مخالف ووٹ دینے والوں کا علم الیکشن کمیشن کو ہونا چاہیے۔وفاقی وزیرِ سائنس و ٹیکنا لوجی فواد چوہدری نے پارلیمنٹ ہائوس آمد پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ مخالف ووٹ دینے والوں کا علم الیکشن کمیشن کو ہونا چاہیے، اسی لیے ہم کہہ رہے تھے کہ ووٹ دینے والے کا علم ہونا چاہیے، ہمیں کیا پتہ کس نے سینیٹ میں ووٹ دیا کس نے نہیں، یہی توجھگڑا ہے ہمارا۔
صحافی نے سوال کیا کہ سینیٹ میں جنہوں نے آپ کے خلاف ووٹ دیا، بہتر نہیں تھا کہ پہلے انہیں ہٹا دیا جاتا؟صحافی کے سوال پر فواد چوہدری نے بھی سوال کر ڈالا کہ کن لوگوں نے ووٹ دیا؟ کون ہیں وہ 16 اراکین؟ کس کو پتہ ہونا چاہیے کہ ووٹ کس نے دیئے؟ یہ تو الیکشن کمیشن کو پتہ ہونا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ اسی لئے تو ہم کہہ رہے تھے کہ ٹریس ایبل ووٹ بنائیں تاکہ پتہ چلے کہ کس نے خلاف ووٹ دیئے ہیں۔