شہباز گل

مخالفین گھٹیاسیاست چمکاتے رہے، بلین ٹری منصوبہ پاکستان کیلئے اعزاز بن گیا، شہباز گل

اسلام آ باد (عکس آن لائن ) معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ بلین ٹری منصوبہ پاکستان کیلئے اعزازبن گیا ہے، وزیراعظم نے آنیوالی نسلوں کی بہتری کیلئے بلین ٹری منصوبہ شروع کیا۔ جمعہ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ جولائی 2020سےمارچ 2021کےدوران حکومت نے 814 ملین نئے درخت لگائے، بلین ٹری منصوبے پرمخالفین تنقیدکرتے ہوئے گھٹیاسیاست چمکاتے رہے، بلین ٹری منصوبہ پاکستان کیلئے اعزازبن گیا ہے اور ماحولیاتی تبدیلیوں کےحوالے سے پاکستان کے اقدامات کو دنیا نے سراہا۔

شہبازگل کا کہنا تھا کہ ماضی میں ٹمبر مافیا نے جنگل کاٹ کرخزانے کو کھربوں کا نقصان پہنچایا، ملک میں ماحولیاتی تبدیلی کے شدید اثرات کے ذمہ داربھی یہی لوگ تھے، ماضی کے حکمرانوں نے مافیاکوبھی چندٹکوں کیلئے کھلی چھوٹ دےرکھی تھی، ان کے نزدیک ملک کامستقبل نہیں ان کی نسلوں کا مستقبل اہم تھا۔ معاون خصوصی نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ انہیں آنیوالی نسلوں کی فکر ہے، وہ صرف وزیراعظم کاجملہ نہیں بلکہ انکاایمان تھا، اسی مقصدکیلئے وزیراعظم عمران خان نے مشکل ترین جنگ لڑی، وزیراعظم نے آنیوالی نسلوں کی بہتری کیلئے بلین ٹری منصوبہ شروع کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں