لاہور(عکس آن لائن) محکمہ ہائر ایجوکیشن نے اگلے سال بورڈ امتحانات کا پیٹرن تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا جس کا مقصدامتحانات میں رٹا سسٹم ختم کرنا ہے ،کانسپچول سوالات کی بنیاد پر پیپر بنایا جائے گا جس کی سمری منظوری کیلئے بھجوا دی گئی ہے۔ سمری کے مطابق اگلے سال نویں، دسویں اور انٹرمیڈیٹ امتحانات میں کانسپٹ سوالات شامل ہوں گے، رٹا سسٹم کو امتحانات سے مرحلہ وار ختم کردیا جائے گا، پہلے سال 25 فیصد کانسپچول سوالات شامل ہوں گے۔ دوسرے سال 50 فیصد کانسپچول سوالات شامل ہوں گے جبکہ تیسرے سال پورا پیپر کانسپچول کردیا جائے گا، سمری کی منظوری ہوتے ہی لاہور سمیت پنجاب کے تمام بورڈز کو نئے پیٹرن کے تحت پیپرز تیار کرنے کی ہدایت کی جائے گی۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- چینی بینکوں اور انٹرپرائزز کےدرمیان قرض کے معاہدوں کی کل مالیت تقریباً 400 بلین یوآن ہو گئی
- آبنائے تائیوان میں امن کے تحفظ کی کلید ایک چین کے اصول پر عمل پیرا ہونا ہے ،چینی وزارت خارجہ
- عالمی برادری کو مشرق وسطیٰ کی صورتحال میں بہتری کے لیےتعمیری کردار ادا کرنا ہے،چین
- چین کی جانب سے زمین کے انحطاط سے نمٹنے میں کامیابی
- چین کے سیوےگاؤچنگ- دو 03 اور 04 سیٹلائٹس کی کامیاب لانچنگ