محکمہ موسمیات نے لاہور

محکمہ موسمیات نے لاہور شہر میں 4 روز تک بارش جاری رہنے کی پیشگوئی کر دی

لاہور (عکس آن لائن )لاہور میں طوفانی بارشوں کا الرٹ جاری کر دیا گیا۔ کل سے لاہور سمیت ملک بھر میں شروع ہونے والا بارشوں کا نیا سلسلہ چار روز تک شہر میں برقرار رہے گا۔
محکمہ موسمیات نے ایڈوائزری جاری کر تے ہوئے کہا ہے کہ شہر میں آج سے بادل برسنے کی پیش گوئی، محکمہ موسمیات نے شہریوں کو خوشخبری سنا دی۔ موسم کا حال بتانے والوں کے مطابق بارشوں کا سلسلہ آئندہ 4 روز تک جاری رہے گا۔ جمعرات سے آنے والے بارشی سلسلے میں تیز بارشیں ریکارڈ کی جائے گی،
بارشوں کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آ سکتے ہیں۔ جس کے بعد راوی کے گرد و نواح کے علاقوں کو بھی خالی کروانے کا حکم جاری کر دیا ہے۔ تمام تر محکموں کو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے تاکہ اس حوالے سے تیاریاں مکمل کر لی جائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں