فیصل آباد (عکس آن لائن) محکمہ لائیو سٹاک وڈیری ڈویلپمنٹ نے صوبہ بھر میں بڑھتی ہوئی عوامی ضروریات اور برآمداتی اہداف کو پورا کرنے کیلئے گوشت اور دودھ کی بہترین پیداوار کے حصول سمیت لائیو سٹاک فارمنگ کو فروغ دینے کیلئے اقدامات کی ہدایت کر دی ہے۔
محکمہ لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ فیصل آباد کے ڈائریکٹر ڈاکٹر اشفاق احمد انجم نے کہا کہ لائیو سٹاک فارمرز اس سلسلہ میں محکمانہ مشاورت سے آسان شرائط پر قرضہ جات بھی حاصل کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مویشی جس قدر فربہ ہوں گے اسی قد ر دودھ اور گوشت کی زیادہ پیداوار حاصل ہو گی۔انہوں نے کہا کہ معیاری بیف حاصل کرنے کیلئے 6 سے 15 ماہ کے کسی بھی نسل کے کٹڑے، بچھڑے اور مٹن حاصل کرنے کیلئے 6سے 12ماہ کے کسی بھی نسل کے بکرے، چھترے، دنبے کو 3سے 4ماہ تک متوازن خوراک فراہم کر کے فربہ بنا یا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں ایک ہیلپ لائن بھی قائم کی گئی ہے لہذا لائیو سٹاک فارمرز کسی بھی رہنمائی، معلومات یا مشاورت کیلئے ہیلپ لائن نمبرپر صبح 9سے شام5 بجے تک رابطہ کر سکتے ہیں۔