محکمہ لائیو سٹاک

محکمہ لائیو سٹاک کی جانوروں و مویشیوں کی تعداد میں اضافہ کے لئےمصنوعی افزائش نسل سنٹرز فعال بنانے کی ہدایت

فیصل آباد (عکس آن لائن)محکمہ لائیو سٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ نے جانوروں کی افزائش میں اضافہ کے لئے مصنوعی افزائش نسل سنٹرز کو مزید فعال بنانے کی ہدایت کی ہے جبکہ اس ضمن میں فیصل آباد ڈویژن کے چاروں اضلاع فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ،چنیوٹ سمیت دیگر اضلاع کے ویٹرنری ہسپتالوں کو تین کیٹیگریز میں تقسیم کیاگیاہے۔

محکمہ لائیو سٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ فیصل آباد ڈویژن کے ترجمان نے بتایاکہ ڈائریکٹر جنرل لائیو سٹاک ڈاکٹر محمود اخترنے حکومتی ہدایات کی روشنی میں صوبہ بھر کے تمام 9ڈویژنز کے 36اضلاع میں گوشت و دودھ فراہم کرنیوالے جانوروں و مویشیوں کی تعداد میں زیادہ سے زیادہ اضافہ کیلئے بھرپور اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے بتایاکہ فیصل آباد میں 89شفاخانہ حیوانات، ویٹرنری ہسپتال اور ویٹرنری سنٹرز موجود ہیں جن میں سے 3ہسپتالوں کو اے کیٹیگری، 23کو بی کیٹیگری اور باقی63 ویٹرنری ہسپتالوں و ڈسپنسریوں کو سی کیٹیگری میں رکھاگیاہے۔

انہوں نے بتایاکہ ان مراکز پر متعلقہ حکام کی ڈیوٹیاں لگا ئی گئی ہیں جو روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ تیارکرکے متعلقہ حکام کو ارسال کریں گے۔انہوں نے بتایاکہ ڈیلی بیسز پر مصنوعی طریقہ افزائش نسل کے تحت ٹریٹ کئے گئے جانوروں کی تعداد کی بھی مانیٹرنگ کی جائیگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں