لاہور (عکس آن لائن)صوبائی وزیرصحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدسے محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن میں امریکی کمپنی میکنسے کے وفد نے ملاقات کی۔ ملاقات میں سی ای اوپنجاب ہیلتھ فیسیلٹی مینجمنٹ کمپنی عرفان میمن، ایڈیشنل سیکرٹری ٹیکنیکل ڈاکٹرسلمان شاہداوروفدمیں رومین تھومس، حفیظ لادھااورمس جیناشامل تھے۔
صوبائی وزیرصحت اورامریکی وفدکے ممبران کے درمیان محکمہ صحت پنجاب کی جانب سے سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کودی جانے والی سہولیات اورمزیدبہتری بارے تبادلہ خیال ہوا۔صوبائی وزیرصحت نے امریکی وفدکے ممبران کوپنجاب کی عوام کیلئے شعبہ صحت میں اقدامات بارے تفصیلات سے آگاہ کیا۔ امریکی وفدکے ممبران نے محکمہ صحت میں اصلاحات لانے کیلئے صوبائی وزیرصحت کی کاوشوں کوسراہا۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ صحت پنجاب میں اصلاحات لاکرعوام کوصحت کے شعبہ میں آسانیاں پیداکررہے ہیں۔
پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان اوروزیراعلی پنجاب سردارعثمان بزدار کیلئے شعبہ صحت اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔ سرکاری ہسپتالوں کوبہترین علاج گاہیں بنانے کیلئے اقدامات اٹھارہے ہیں۔