پولیو ویکسین مہم

محکمہ صحت عامہ کے زیراہتمام پولیو ویکسین مہم دوسرے روز بھی جاری

نیلم(عکس آن لائن)محکمہ صحت عامہ کے زیراہتمام پولیو ویکسین مہم دوسرے روز بھی جاری رہی ۔دودھنیال ،شاردہ و دیگرمراکز صحت میں پولیو ویکسین ، وٹامن اے کے قطرے پلائے گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر صحت عامہ سید مبشر گیلانی کی نگرانی میں پولیو ویکسین کی ٹیم گھر گھر بچوں کو قطرے پلانے میں مصروف عمل ہے ۔بی ایچ یو دودھنیال میں اسسٹنٹ ڈائریکٹرصحت عامہ سید مبشر گیلانی نے پولیو ویکسین مہم کاافتتاح بچوں کو قطرے پلاکرکیااور ٹیم کو ہدایت کی کہ وہ تمام ٹرانزٹ پوائنٹس سمیت گھرگھرجاکر بچوں کو پولیو ویکسین اور وٹامن اے کے قطرے پلائیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں