فیصل آباد (عکس آن لائن):محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو گوبھی کی پنیری پر سفید مکھی اور لشکری سنڈی کے حملے کے خدشے کے پیش نظر حفاظتی اقدامات کی ہدایت کی ہے ، موسم گرماکی شدت کے باعث گوبھی کی پنیر ی پر سفید مکھی اور لشکری سنڈی کے حملے کا خطرہ ہو سکتاہے ،پھول گوبھی کے کاشتکارپنیری کا اگا مکمل ہونے کے بعد پودوں کی چھدرائی کریں اور بیمار و کمزور پودے نکال دیں ، صحت مند پودوں کی تعداد کا مناسب خیال رکھا جائے۔ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ کاشتکار پنیری کی فصل کا روزانہ معائنہ کریں اور کیڑوں کے تدارک کیلئے نئی کیمسٹری کی زرعی ادویات استعمال کی جائیں۔
انہوں نے کہاکہ کاشتکار پنیری منتقل کرنے سے پہلے اچھی طرح آبپاشی کریں تاکہ پودوں کی جڑیں نرم ہو جائیں اور اکھاڑتے وقت انہیں ٹوٹنے سے بچایاجا سکے۔انہوں نے کہاکہ کاشتکار فصل کمزور ہونے کی صورت میں ایک پا یوریا کھاد فی مرلہ استعمال کریں تاکہ پنیری صحت مند رہتے ہوئے بہتر بڑھوتری کرسکے۔