قصور( عکس آن لائن)محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو تلسی کی کاشت فوری طورپر شروع کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہاہے کہ وسط مارچ تک تلسی کی کاشت کاوقت انتہائی موزوں ہوتاہے تاہم کاشت اپریل کے آخرتک بھی کی جاسکتی ہے ۔
ترجمان محکمہ زراعت نے بتایا کہ تلسی کا تعلق پودینے کے خاندان سے ہے جوایک انتہائی کثیر الفوائد ادویاتی پودہ ہے‘تلسی کے زیادہ پتے چمکدار سبزرنگ کے تقریباً ڈیڑھ انچ لمبے ہوتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ تلسی کئی قسم کے بخاروں‘نزلہ وزکام‘ کھانسی اورسانس کی بیماریوں کا شافی علاج ہے۔انہوں نے بتایا کہ کاشتکار تلسی کی کاشت کیلئے میرازمین کا انتخاب کریں اورشرح بیج3کلوگرام فی ایکڑ رکھی جائے ‘مزیدمعلومات فری ایگریکلچر ہیلپ لائن سے بھی رابطہ کیاجاسکتاہے۔