چری

محکمہ زراعت کی چری کی فی ایکڑ کاشت کیلئے 32کلو گرام بیج استعمال کرنے کی سفارش

فیصل آباد(عکس آن لائن):محکمہ زراعت نے چارہ کے کاشتکاروں کو چری کی فی ایکڑ کاشت کیلئے 32کلو گرام بیج استعمال کرنے کی سفارش کرتےہوئے کہا کہ چری کی کاشت کیلئے بھاری میرا زمین کا انتخاب کریں تاکہ فی ایکڑ بہترین پیداوار کا حصول ممکن ہو سکے۔محکمہ کے ترجمان نے اے پی پی کو بتا یا کہ چری کی اچھی فصل حاصل کرنے کیلئے زمین کی تیاری انتہائی اہمیت کی حامل ہوتی ہے لہذا چارہ جات کے کاشتکار چری کی فصل کاشت کرنے سے قبل 3سے 4 مرتبہ ہل اور سہاگہ چلا کر زمین کو نرم اور بھربھرا کریں۔

انہوں نے کہا کہ چری کی ترقی دادہ اقسام جے ایس 2002،ہیگاری، جے ایس 26،چکوال جواراور جوار 2011 کی کاشت سے زیادہ پیداوار کا حصول ممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ گوبر کی گلی سڑی کھاد بھی بمپر کراپ دینے میں معاون ثابت ہو سکتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں