سیالکوٹ۔ (عکس آن لائن):ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ زراعت (توسیع)سیالکوٹ ڈاکٹر سجاد محمودنے خربوزے کی کاشت فروری کے پہلے ہفتہ سے شروع کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ خربوزے کی اقسام ٹی96اور راوی کو 21سے 35ڈگری سینٹی گریڈ پرماہ مارچ کے آخر تک کاشت کرسکتے ہیں۔ انہوں نے اے پی پیکوبتایا کہ خربوزے کی ایک خاصیت یہ بھی ہے کہ اسے ہر قسم کی زمین میں کاشت کیاجاسکتاہے تاہم اگر زرخیز میرا اورپانی کے مناسب نکاس کے نظام پرمشتمل زمین ہوتو خربوزے کی کاشت نہایت ہی موزوں ثابت ہوسکتی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ خربوزے کی کاشت اوربہتر فصل کے حصول کیلئے 1 سے ڈیڑھ کلو گرام تک بیج کا استعمال ہی کافی ہوتاہے۔ انہوں نے بتایا کہ زمین کی تیاری کیلئے 1مرتبہ مٹی پلٹنے والا ہل چلائے اس کے بعد تین دفعہ عام ہل پھیرنے اور ہرمرتبہ ڈھیلے توڑنے زمین کو نرم کرنے و بھربھری بنانے کیلئے سہاگہ بھی چلانا چاہیے کیونکہ اس کے بہترنتائج حاصل ہوسکتے ہیں۔