قصور(عکس آن لائن)محکمہ زراعت نے ترشادہ پھلوں کے باغبانوں کو ہدایت کی ہے کہ پھل کی اچھی پیداوار کے حصول کیلئے باغات میں کھادوں کا متناسب استعمال بنیادی اہمیت کا حامل ہے۔
انہوں نے بتایا کہ غذائی عناصر کی کمی بیشی ترشادہ پھلوں کی صحت’نشوونما ‘پیداوار اورمعیار پر برے اثرات مرتب کرتی ہے۔انہوں نے بتایا کہ پودے کو جن غذائی اجزا کی ضرورت ہوتی ہے ان میں نائٹروجن سب سے زیادہ اہمیت کی حامل ہے کیونکہ نائٹروجن کھاد نہ صرف پودے کی بڑھوتری اور اس کی نشوونما بلکہ ترشادہ پھلوں کے پودوں میں کلوروفل بنانے میں بھی بھرپور معاونت فراہم کرتی ہے اسلئے پھول اور پھل کے بننے ‘پھل کی بڑھوتری اور اس کے معیار کیلئے نائٹروجن کھادکا بروقت استعمال ضروری ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر باغبان کھادوں کا مناسب استعمال کرنے سے غفلت برتیں گے تو انہیں کئی مسائل کا سامناکرنا پڑ سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں باغبان حضرات محکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف سے بھی راہنمائی حاصل کرسکتے ہیں۔