قصور (عکس آن لائن) ترجمان محکمہ زراعت نے بھنڈی کے کاشتکاروں کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ بھنڈی کے کاشتکارفصل کو بیماریوں سے محفوظ رکھنے کیلئے بروقت اقدامات کریں ‘بھنڈی توری کی فصل پر بیماریوں اور کیڑوں کے حملہ ہونے سے نقصان پہنچتاہے اس سے نمٹنے کیلئے کانفیڈارمحلول استعمال کریں۔
انہوں نے بتایا کہ بھنڈی توری کی فصل پر مرجھاؤ کی بیماری کیوجہ سے پودے کی جڑی سوکھنا شروع ہوجاتی ہے حملہ شدید ہوجائے تو پودے مر جاتے ہیں‘بیماریوں کے کنٹرول کیلئے فصلوں کا مناسب ہیرپھیر اور جلدپانی جذب کرنیوالی زمین میں فصل کی کاشت اہم ہے‘ بھنڈی توری پیلا روگ کی بیماری کے حملہ سے پتے کی رگیں اور پھل پیلاپڑجاتاہے ابتداء میں حملہ کی صورت میں پودے کا قدبھی متاثرہوتاہے اس بیماری کوکنٹرول کرنا مشکل ہے تاہم سفیدمکھی کے کنٹرول سے اس پرکافی حد تک قابوپایاجاسکتاہے اس مقصد کیلئے نفیڈاربحسان 0.2فیصدمحلول کا استعمال اچھے نتائج دیتاہے۔