قصور (عکس آن لائن) محکمہ زراعت نے سردی اور کورے کے نقصان دہ اثرات سے بچاؤ کیلئے باغبانوں کو پودوں کے تنوں پرچونے اور نیلے تھوتھے کے محلول سے فوری سفیدی کی ہدایت کی ہے تاکہ پودوں کو مضراثرات سے بچاناممکن اور سردی کے اثرات کو بھی کم کرنے میں مددلی جاسکے۔ ترجمان محکمہ زراعت نے بتایا کہ باغات میں پودوں کے تنے کے گرد پرانی بوری یا پرالی لپیٹ کر بھی سردی کا اثر کم کیاجاسکتاہے ۔
انہوں نے بتایا کہ موسم سرما میں کیڑے اور بیماریاں پھلوں کے پودوں کو کمزور کردیتی ہیں اسلئے ان کا بروقت تدارک ضروری ہے تاکہ پودے تندرست وتوانا رہ سکیں۔ انہوں نے کہا کہ کہ کی متوقع راتوں میں آبپاشی کی جائے کیونکہ اس سے زمین کے درجہ حرارت میں خاطرخواہ کمی نہیں ہوتی اور پودوں کے خلیوں میں پانی کی مقدار بڑھ جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ باغات میں مختلف جگہوں پر گڑھے کھود کر ان میں پتے‘گھاس‘ پھوس‘ بھوسہ یا پرالی وغیرہ جلاکر دھواں کرنے سے بھی کورے کے اثرکوکم کیاجاسکتاہے۔