فیصل آباد (عکس آن لائن)حکومتی ہدایات کی روشنی میں گندم کی بھرپور فصل کے حصول کیلئے کاشتکاروں کو جدید رجحانات سے آگاہ ، پیداواری ٹیکنالوجی سے متعارف ، گندم کی کاشت کیلئے زمین کی تیاری ، زیادہ پیداوار اور بہتر قوت مدافعت کی حامل جدید اقسام کے بیجوں کی کاشت ، بیجوں کو زہر لگانے، کاشت کے مختلف طریقوں سے روشناسی ، مختلف کھادوں کے متوازن استعمال ، بروقت آبپاشی کی تکنیکس ، جڑی بوٹیوں کی تلفی اور دیگر معلومات کی فراہمی کیلئے محکمہ زراعت نے فیصل آباد ڈویژن کے چاروں اضلاع فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ ،چنیوٹ سمیت صوبہ بھر میں گندم کے کاشتکاروں کی تربیتی ورکشاپس کے انعقاد کا اعلا ن کر دیا ہے۔ محکمہ کے ذرائع نے بتایا کہ یہ تربیتی ورکشاپس ہر گاؤں کی سطح پر منعقد کی جائیں گی تاکہ کاشتکاروں میں گند م کی جدید پیداواری ٹیکنالوجی بارے شعور و آگاہی پیدا کر کے گندم کی شاندار فصل حاصل کی جا سکے ۔ انہوں نے بتایاکہ محکمہ زراعت توسیع کی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو ضلع فیصل آباد کے 809دیہاتوں میں تربیتی ورکشاپس کا انعقاد کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ بہترین موسمی حالات کے باعث رواں سال ہدف سے زیادہ گند م کاشت کی جائے گی تاکہ ملکی ضروریات پوری کرنے کے ساتھ ساتھ اضافی گندم برآمد کرکے قیمتی زرمبادلہ حاصل کیا جاسکے۔
Muchas gracias. ?Como puedo iniciar sesion?