فیصل آباد (عکس آن لائن )محکمہ زراعت نے ماہ اپریل کے دوران شروع ہونیوالی کپاس کی کاشت کی مہم کے حوالے سے کپاس کے کاشتکاروں کیلئے تربیتی پروگرامز کے آغاز کا فیصلہ کیا ہے جبکہ مذکورہ تربیتی پروگرامز کے تحت محکمہ کے افسران و اہلکاران کی خصوصی ٹیمیں اہم دیہاتوں میں کاشتکاروں کو خصوصی تربیت فراہم کر یں گی تاکہ وہ جدید پیداواری ٹیکنالوجی سے استفادہ کرتے ہوئے کپاس کی اچھی پیداوار حاصل کر سکیں۔
محکمہ زراعت کے ترجمان نے بتایاکہ اس پروگرام کے تحت ہر گاں کی سطح پر تربیتی پروگرامز کا انعقاد کیا جا ئے گا جس میں کاشتکاروں کو کپاس کی جدید اقسام کی ٹیکنالوجی، زمین کی تیاری، کپاس کی اقسام، کاشت کے موزوں ترین وقت، شرح بیج، پودوں کی تعداد، بیج کے اگا، پٹڑیوں پر کاشت، بارش کے نقصانات سے بچنے کیلئے اقدامات اور جدید طریقہ کاشت سے آگاہ کیا جائے گا۔ انہوں نے بتایاکہ تحصیل فیصل آباد کے 190، جڑانوالہ کے 253، سمندری کے 132، تاندلیانوالہ کے 167، چک جھمرہ کے 67 دیہاتوں کے کاشتکار ان تربیتی ورکشاپس سے مستفید ہو ں گے۔