پالک کی کاشت

محکمہ زراعت کا کاشتکاروں کو پالک کی کاشت فوری شروع کرنے کامشورہ

فیصل آباد (عکس آن لائن) محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو پالک کی کاشت فوری شروع کرنے کا مشورہ دیاہے اور کہاہے کہ بروقت کاشت کی صورت میں پالک کی بہتر پیداوار حاصل ہو سکتی ہے ۔

کاشتکاروں کے نام پیغام میں انہوں نے کہاکہ پالک کی کاشت کیلئے پانی کے بہتر نکاس والی اچھی ، ذرخیزاور میرازمین کاانتخاب ضروری ہے ۔ انہوں نے کہاکہ کاشتکاربیج کی شرح 12سے15کلوگرام فی ایکڑ رکھیں اور بیج کی بوائی سے پہلے 2ملی لیٹر فی کلوگرام کے حسا ب سے بیج کو ڈیروسال لگائیں تاکہ فصل کو ہر قسم کے کیڑے مکوڑوں کے نقصان سے بچایاجا سکے ۔

انہوں نے کہاکہ اس ضمن میں مزید مشاورت ، معلومات و رہنمائی کیلئے محکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف سے بھی رابطہ کیاجاسکتاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں