راولپنڈی(عکس آن لائن)محکمہ زراعت پنجاب نے نرسری مالکان کو اپنی نرسریوںکو فیڈرل سیڈ سرٹیفکیشن سے رجسٹرڈ کرواکر حکومتی سبسڈی سے استفادہ کی ہدایت کی ہے ۔
ترجمان نے کہاکہ اس ضمن میں نرسری مالکان فوری طور پر اپنے متعلقہ ڈپٹی ڈائریکٹرباغبانی یا ضلعی آفیسرزراعت توسیع سے رابطہ کریں اور نرسری کی رجسٹریشن کو یقینی بنائیں۔ترجمان نے اے پی پی کو بتایاکہ سبسڈی سکیم کے تحت رجسٹرڈ نرسری کو بذریعہ قرعہ اندازی 3لاکھ روپے سبسڈی فراہم کی جائے گی۔واضح رہے کہ فیڈرل سیڈ سرٹیفکیشن سے نرسری کی رجسٹریشن کروانا لازمی ہے ۔