قصور(عکس آن لائن )محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو موسم سرما کے چاروں کی کاشت فوری شروع کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہاہے کہ کاشتکار اورمویشی پال حضرات موسم سرما میں جانوروں کی سبز چارہ کی ضروریات کو پوراکرنے کیلئے فوری طورپر برسیم‘لوسرن‘رائی گراس ‘جئی کی عمدہ اقسام کی کاشت شروع کردیں تاکہ موسم سرما کے دورا ن ربیع کے چاروں کی قلت کا سامنانہ کرناپڑے۔محکمہ کے ترجمان نے بتایا کہ جانوروں کو معیاری سبزچارے کی فراہمی اور ان کی بہترین صحت ‘اعلیٰ معیار کے گوشت اور زیادہ دودھ کی ضمانت ہے۔انہوں نے کہا کہ کاشتکار ربیع کے چارے کی کاشت کیلئے زرخیزمیرازمین کا انتخاب کریں ۔انہوں نے بتایا کہ ربیع کے چاروں کی کاشت کے لئے محکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف سے بھی رہنمائی حاصل کی جاسکتی ہے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- روس یوکرین تنازع میں اضافے کا خدشہ ہے ،ہنگری اور پولینڈ کے وزرائے اعظم
- ماحولیاتی بحران کا مقابلہ کرنے کا واحد طریقہ یکجہتی اور تعاون ہے،چینی نمائندہ
- چینی طرز کی جدید کاری کا تجربہ گلوبل ساؤتھ ممالک کے لیے سیکھنے کے قابل ہے،عالمی سیاستدان
- چینی صدر کا حالیہ دورہ ،دوستی،اتحاد،تعاون اور وسعت کا سفر ہے، چینی وزیر خا رجہ
- چین اقوام متحدہ کے کردار کی مضبوط حمایت کرتا ہے، چینی مندوب