سبز نمبر پلیٹ

محکمہ داخلہ پنجاب کا سبز نمبر پلیٹ اور نیلی لال لائٹ کا غیرقانونی استعمال کرنے والے سرکاری ملازمین کے خلاف پولیس کوکارروائی کا حکم

لاہور (عکس آن لائن) سرکاری ملازمین سبز نمبر پلیٹ اور نیلی لال لائٹ کا غیرقانونی استعمال کرکے جعلی کارروائیاں کرنے لگے۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے متعدد شکایات موصول ہونے کے بعد پنجاب پولیس کوکارروائی کا حکم دے دیا۔تفصیلات کے مطابق پنجاب بھر میں سرکاری نمبرپلیٹ اور نیلی لال لائٹ کے استعمال پر کٹری نظر رکھی جائے گی ۔

ذرائع کے مطابق سرکاری افسران کے ماتحت پروٹوکول کا استعمال کرکے جعلی کارروائیاں کرتے ہیں، سرکاری ملازمین کی جعلی کارروائیوں کی سب سے زیادہ شکایات کورونا وبا کو بنیاد بنا کر لوٹ مار کی موصول ہوئیں۔محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے جاری ہونیوالے مراسلے کے مطابق رمضان المبارک میں جعل سازی ک دوران منافع خوروں سے بھی خوب پیسے بٹورے گئے ہیں، ماتحت ملازمین جہاں موقع ملتا جعل سازی سے کارروائی کرتے تھے،

اکثر اوقات پرائیوٹ گاڑیوں پر نیلی لال لائٹ اور کالے شیشے لگا کر جعلی کارروائیاں کی جاتی ہیں،سبزنمبرپلیٹ، نیلی لال لائٹ اور کالے شیشوں والی گاڑیوں پر سختی سے نظر رکھی جائے،صرف مجاز اتھارٹی کے افسران کو نیلی لال لائٹ اور کالے شیشوں کے استعمال کی اجازت ہوگی،مجاز افسر بھی متعین کیے گئے علاقے سے باہر نیلی لال لائٹ اور ہوٹر کا استعمال نہیں کریگا، محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے تمام اضلاع کے پولیس افسران کو مراسلہ بھجوادیاگیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں