محکمہ تعلیم

محکمہ تعلیم کا چھٹیوں میں توسیع نہ کرنے کا اعلان’سکول سربراہان کو یکم اگست سے سکول کھولنے کی ہدایت

مکوآنہ (عکس آن لائن)محکمہ تعلیم پنجاب کی طرف سے سکولز میں یکم جون سے 31 جولائی تک موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کیا گیا تھا،،جبکہ چھٹیوں میں مزید دو ہفتوں کی توسیع کی افواہیں گردش کررہی تھیں،، جس پر محکمہ تعلیم نے چھٹیوں میں توسیع نہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے سکول سربراہان کو یکم اگست سے سکول کھولنے کی ہدایت کردی ہے۔۔چھٹیوں میں چند روز باقی رہ گئے ہیں ۔

محکمہ تعلیم کے مطابق تمام سکولزمیں اگلے تعلیمی سیشن کیلئیکلاسزکاباقاعدہ آغاز یکم اگست سے کیا جائے گا۔ ۔۔پرنسپل کریسنٹ ماڈل ہائر سیکنڈری سکول میاں محمد سعیدکاکہناتھاکہ اگلا سیشن یکم اگست سے مارچ تک 8 ما ہ کا ہوگا۔۔اس لئے والدین یکم اگست سے بچوں کو ریگولر سکول بھیجیں تاکہ ان کا سلیبس بروقت مکمل کروایا جاسکے ۔۔انہوں نے مزیدکہاکہ اگلے سال سینیا اکیڈمک سیشن یکم اپریل سے شروع کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں