محکمہ تعلیم

محکمہ تعلیم نے اساتذہ کے تبادلوں پر عائد پابندی ختم کردی

لاہور (عکس آن لائن)محکمہ تعلیم نے اساتذہ کے تبادلوں پر عائد پابندی ختم کردی،آن لائن درخواستیں جمع کروانے کی ڈیڈ لائن 16جون مقرر کی گئی ہے،پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ اساتذہ کے تقرروتبادلوں کیلئے20جون کو پہلی لسٹ تیار کرے گاجسے چیف ایگزیکٹو آفیسرز25جون تک تصدیق کرنے کے پابند ہونگے۔

سکولز ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈاساتذہ کے تبادلوں کیلئے دوسری لسٹ30جون کو تیار کریں گے جسے متعلقہ سی ای اوز ایجوکیشن 4 جون تک تصدیق کرنے کے پابند ہونگے۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق متعلقہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کی طرف سے تصدیق مکمل ہونے کے بعد 9جولائی کواساتذہ کے تبادلوں کے آرڈرز جاری کردئیے جائیں گے جبکہ نئی جوائننگ اور ریلیونگ 10جولائی مقررکی گئی ہے۔ ادھرتبادلوں کیلئے ویڈلاک، باہمی اور معذور اساتذہ کو ترجیح دی جائے گی، تبادلوں کیلئے اساتذہ کی مدت ملازمت کے 30 نمبر، سنیارٹی کے 20، فاصلہ کے 30، ویڈلاک کے 15 نمبر دیئے جائیں گے، تمام درخواستیں سیس کے ذریعے آن لائن وصول کی جائیں گی۔ اساتذہ کے تبادلوں کیلئے سٹوڈنٹ ٹیچرز ریشو فارمولا بھی مدنظر رکھا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں