حضرت داتا گنج بخشؒ

محکمہ اوقاف کے زیر اہتمام حضرت داتا گنج بخشؒ کے 976ویں سالانہ عرس مبارک کا آغاز

لاہور (عکس آن لائن)محکمہ اوقاف کے زیر اہتمام امام الاولیاء الشیخ السید علی بن عثمان الہجویری المعروف حضرت داتا گنج بخشؒ کا 976واں سالانہ عرس مبارک کا آغازچادر پوشی سے کیا گیا ۔عرس مبارک ی تقریب میں وزیر ہاؤسنگ محمود الرشید،صمصام بخاری،چئیرمین کمیٹی نذیر چوہان،ڈ ڈائریکٹر جنرل اوقاف طاہر رضا بخاری،ایڈمنسٹریٹر اوقاف سکندر ذوالقرنین و دیگر اوقاف افسران نے شرکت کی۔ تمام حاضرین نے ملک و ملت کی ترقی کے لئے دعا بھی کی۔

بعد ازاں وزیر ہاؤسنگ محمود الرشید نے ڈائریکٹر جنرل اوقاف طاہر رضا بخاری کی کتاب دارالسالکین کی رونمائی بھی کی۔حسبِ روایت سبیل دودھ کا افتتاح کیا گیا۔عرس مبارک کی تقریب میں ہر طرف درود و سلام و تلاوت قرآن پاک پڑہنے کی صدائیں چار سو آتی رہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں