طلال چوہدری

محمد نواز شریف کی عدلیہ بحا لی تحریک جرات اور بہا دری کی روشن مثا ل ہے ،طلال چوہدری

فیصل آباد (عکس آن لائن)پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما سابق وفاقی وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہاہے کہ عام شہریوں کو حفا ظتی ضما نت ملتی ہے چند گھنٹے یا ایک دن کیلئے جبکہ عمران خا ن کو چھ چھ ما ہ کی حفا ظتی ضما نتیں دی جا تی ہے کو ئی پو چھنے والا ہی نہیں،عمران خان مسلسل دہشتگردی کررہاہے وہ ایک بزدل لیڈر ہے، عدالتوں سے بچنے کیلئے ہیلے بہا نے کر کے عورتوں اور کا رکنو ں کے پیچھے چھپا بیٹھا ہے،سیا ستدان ہمیشہ بہا دری کا نشا ن رہے ہیں،عمران خا ن نے بزدلی کی انتہا کر دی ہے اور سیا ست کے نا م پر ایک دبہ ہے،کیا زولفقار علی بھٹو پھا نسی کے پھندے پر جھولنے کی بجا ئے کا رکنوں کو آگے نہیں لا سکتے تھے، مسلسل سب کو اجا زت دے دیں کہ قا نون کا مذا ق بنا یا جا ئے اورعدا لت پر حملہ کیا جا ئے،

ان خیا لا ت کا اظہا ر انہوں نے گفتگو کرتے ہو ئے کیا انہوں نے کہا کہ انصا ف کی فراہمی سب کیلئے یکسا ں ہو نی چا ہیے،عمرا ن خا ن قا نو ن سے بچنے کیلئے بہا نے کر رہے ہیں،جب گیر مستحق افراد کو اس طرح ضما نتیں دیں گے تو پھر یہی کچھ ہو گا،جو آج ہوا،اس طرح نہ عدا لت چلے گی نہ نظا م چلے گا،نوا ز شر یف بیٹی کے ہمرا ہ صبح 9بجے عدا لت میں پیش ہو تے تھے،شہید بینظیر بھٹو نے جا ن کی پروا کئے بغیر سیا سی جلسوں کی قیا دت کی قیا م پا کستا ن کے پیچھے اور جرات مند قیا دت کا کردار رہا ہے سیا سی رہنما اور کا رکن ہمیشہ بہا دری کا مظا ہرہ کرتے ہیں سیا سی قیا دت ہمیشہ ہر مشکل اور رکا وٹ میں فرنٹ سے لیڈ کر تی ہے محمد نواز شریف،مشرف اور عمران دور کے مشکل ترین حا لا ت میں وطن آئے بینظیر بھٹو شہید اور محمد نواز شریف نے ہر مشکل کا ڈٹ کر مقا بلہ کیا شہید بینظیر بھٹو نے جا ن کی پروا کئے بغیر سیا سی جلسو ں کی قیادت کی محمد نواز شریف کی عدلیہ بحا لی تحریک جرات اور بہا دری کی روشن مثا ل ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں