قطری حکومت

محصورغزہ کیلئے امداد قطری حکومت کے فلسطینی قوم بارے اصولی ،دیرینہ موقف پر قائم رہنے کا ثبوت ہے، اسماعیل ھنیہ

دوحا(عکس آن لائن)اسلامی تحریک مزاحمت کے سیاسی شعبے کے سربرہ اسماعیل ھنیہ نے قطر کی جانب سے غزہ کی پٹی کے محصورین کیلئے سال 2021ء کے دوران 30 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کے امدادی پیکیج کے اعلان پر امیر قطر کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ امیر قطر کی طرف سے غزہ کے محصورین کیلئے امداد کا اعلان اس بات کا ثبوت ہے کہ قطری حکومت فلسطینی قوم کے حوالے سے اپنے اصولی اور دیرینہ موقف پر قائم ہے۔ایک بیان میں اسماعیل ھنیہ نے کہا ان کی جماعت امیر قطر الشیخ تمیم بن حمد آل ثانی کی طرف سے غزہ کی پٹی کے عوام کیلئے سال 2021ء کے دوران تیس کروڑ ساٹھ لاکھ ڈالر کی امداد کا اعلان پر ان کا خصوصی شکریہ ادا کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ قطر کی طرف سے امداد غزہ کے عوام کی مشکلات کم کرنے کے حوالے قطر کے دیرینہ موقف کے دوام اور تسلسل کی عکاسی کرتی ہے۔ یہ امداد فلسطینی اور قطری اقوام کے درمیان محبت کے گہرے رشتے کی بھی عکاسی کرتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں