لاہور( عکس آن لائن)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے خیبرپختونخوا ہ میں بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور اظہار تعزیت کیاہے۔
محسن نقوی نے کہا کہ خیبر پختونخوا ہ میں بارشوں سے جانی و مالی نقصان پر دلی دکھ ہوا ہے۔ جاں بحق افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی جاں بحق افراد کے لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا بھی کی گئی۔