کراچی (عکس آن لائن)پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار، میزبان و گلوکار محسن عباس حیدر نے کہا ہے کہ وہ اب محبت اور شادی کے رشتے میں نہیں بندھیں گے۔سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے پیغام میں محسن عباس حیدر نے کہا کہ میرے پاس محبت یا شادی کے رشتے میں بندھنے کے لیے وقت نہیں ہے۔
محسن عباس حیدر نے کہا کہ اگر کوئی خاتون میری زندگی کا حصہ بننا چاہے گی تو وہ میری ماں، میری بہن یا میری بیٹی بن سکتی ہے۔اداکار نے مزید کہا کہ میں سکون سے جینا اور مرنا چاہتا ہوں۔