لاہور (عکس آن لائن) اداکاروگلوکار محسن عباس حیدر نے سابق اہلیہ فاطمہ سہیل کے خرچے کے دعویٰ کے کیس پر جواب جمع کرادیا۔ لاہور کی فیملی عدالت میں اداکارو وگلوکار محسن عباس کی سابق اہلیہ فاطمہ سہیل کی جانب سے دائر کیے گئے خرچے کے دعوی کے کیس پر سماعت ہوئی۔ اداکار محسن عباس حیدر نے درخواست پر جواب جمع کرادیا۔ فیملی عدالت کی جج مائرہ حسین کے روبرو جواب جمع کروایا گیا۔
واضح رہے کہ فاطمہ سہیل نے گزشتہ برس اپنے شوہر محسن عباس حیدر پر تشدد اور بے وفائی کا الزام لگاتے ہوئے کہا تھا کہ محسن کے نازش نامی ماڈل سے ناجائز تعلقات ہیں جس کی وجہ سے شوہر ان پر تشدد کرتا ہے۔ بعد ازاں فاطمہ سہیل نے لاہور کی فیملی عدالت میں خلع کا دعوی دائر کیا تھا جس پر فیصلہ سناتے ہوئے جج نے ستمبر 2019 میں خلع کی ڈگری جاری کردی تھی۔