اسلام آباد (عکس آن لائن)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے محسن شاہنواز رانجھا نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ اسلام آباد پولیس کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جن کی حاضر دماغی نے دارالحکومت کو ایک بڑے سانحہ سے بچا لیا۔ اپنے بیان میں محسن شاہنواز رانجھا نے کہاکہ اسلام آباد دھماکے کی بھرپور الفاظ میں مذمت کرتا ہوں ۔
انہوںنے کہاکہ اللہ تعالیٰ زخمیوں کو جلد صحتیاب کرے اور شہید کے اہل خانہ کو صبر دے آمین ۔ بیرسٹر چوہدری محسن شاہنواز رانجھا نے کہاکہ اسلام آباد پولیس کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جن کی حاضر دماغی نے دارالحکومت کو ایک بڑے سانحہ سے بچا لیا۔