فوادچوہدری

مجھے کیوں نکالا سے خدا کیلئے مجھے نکالو کا سفر اختتام پذیر ہوا ، فوادچوہدری

اسلام آباد (عکس آن لائن) وفاقی وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ مجھے کیوں نکالا سے خدا کے لیے مجھے نکالو کا سفر اختتام پذیرہوا، مجھے مسلم لیگ (ن) کے ورکرز سے ہمدردی ہے ، جو نوازشریف کو لیڈر مان کر دن رات خجل خوار ہوتے رہے۔

منگل کو فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سابق وزیراعظم نواز شریف کی بیرون ملک روانگی سے قبل کہا کہ مجھے کیوں نکالا سے خدا کے لیے مجھے نکالو کا سفر اختتام کی طرف بڑھ رہا ہے، ایسی قیادت جب ووٹ کے لیے عزت مانگتی ہے تو جمہوری نظام کا مذاق بنتا ہے، مجھے مسلم لیگ ن کے ورکرز سے ہمدردی ہے ، وہ ورکر جو نوازشریف کو لیڈر مان کر دن رات خجل خوار ہوتے رہے۔مجھے کیوں نکالا سے خدا کیلئے مجھے نکالو کا سفر اب اختتام کی طرف بڑہ رہا ہے۔

ایسی لیڈر شپ جب ووٹ کیلئے عزت مانگتی ہے تو دراصل جمہوری نظام کا مذاق بنتا ہے۔ مجھے مسلم لیگ ن کے ان ورکرز سے ہمدردی ہے جو نواز شریف کو لیڈر مان کر دن رات کھجل خراب ہوتے رہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں