فلمسٹار ثناء

مجھے متعدد بار سیاست میں آنے کی پیشکش ہو چکی ہے ‘ ثناء

لاہور( عکس آن لائن) فلمسٹار ثناء نے کہا ہے کہ مجھے متعدد بار سیاست میں آنے کی پیشکش ہو چکی ہے مگر میں صرف اپنے فن کے ذریعے ہی ملک کی خدمت کرنا چاہتی ہوں،

معاشرے کی اصلاح اور مستحق لوگوں کی خدمت کے لئے سیاست میں آنا ضروری نہیں ہے ، ہمارے ہاں بہت سے لوگ سیاست میں آئے بغیر معاشرے کے مختلف طبقات کی مدد کر رہے ہیں۔ایک انٹر ویو میں ثناء نے کہا کہ ملک اور عوام کے لئے کچھ اقدامات ایسے ہیں جس کے لئے حکومتیں ہی کاوشیں کر سکتی ہیں،

ملک میں صاف پانی کی قلت ،صحت کے شعبے میں طبی سہولتوں کا فقدان ہونے کے ساتھ تعلیم کے میدان میں بھی ہم پیچھے ہیں اس حوالے سے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو سنجیدگی سے کام کرنا چاہیے ،غریبوں کے لئے سرکاری ہسپتالوں میں کوئی سہولتیں نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ میں تو ہمیشہ اس فارمولے پر کابند رہتی ہوں جسے جو کام آتا ہے اسے وہی کرنا چاہیے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں