لاہور(عکس آن لائن)نامور اداکاراحسن خان نے کہاہے کہ میں اس کا قائل ہوںکہ انسان جتنی مرضی کوشش کر لے لیکن ہوتا وہی ہے جو خدا کی ذات کو منظور ہوتاہے ، میں نے جوبھی کام کیا اسے پوری نیک نیتی اورلگن سے کیا اور پھر نتائج اس ذات پر چھوڑ دئیے ۔ ایک انٹر ویو میں احسن خان نے کہا کہ میرے والدین مجھے کسی دوسرے شعبے میں بھجوانا چاہتے تھے لیکن میں شوبز میں آگیا اور خدا کی ذات نے عزت ، شہرت او ردولت سے نوازا۔ انسان کو رب کی ذات سے ہمیشہ اچھے کی امید رکھنی چاہیے اور وہ دل سے مانگنے والوںک وکبھی خالی ہاتھ واپس نہیں لوٹاتا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ کوئی بھی انسان مکمل نہیں ہوتابلکہ اس میں خامیاں ہوتی ہیں ، جو لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ انہیں سب کچھ آتاہے وہ زندگی میں کبھی آگے نہیںبڑ ھ سکتے بلکہ یہ سوچ انہیں زوال کی جانب لے جا سکتی ہے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- ایچ ایم پی وی انسانی معاشرے میں موجود ایک عام وائرس ہے،چین کی وزارت خارجہ
- ٹرمپ کے کئی ممالک کی سرزمین پر قبضے کے بیانات نے ہنگامہ برپا کر دیا ہے، چینی میڈ یا
- چین افریقہ تعاون فورم کے بیجنگ سربراہ اجلاس نے متعدد اہم نتائج حاصل کیے ہیں، چینی وزیر خا رجہ
- گیارہواں چین-برطانیہ اقتصادی و مالیاتی ڈائیلاگ بیجنگ میں منعقد ہوگا، چینی وزارت خا رجہ
- سری لنکا کے صدر دیسانائکے چین کا سرکاری دورہ کریں گے، چینی وزارت خا رجہ