مسرت جمشید

مجرم کی واپسی کی اطلاع خوشخبر ی نہیں ،قانون کی زبان میں ”شوروغوغا”ہوتا ہے ‘ مسرت جمشید چیمہ

لاہور( عکس آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم اپنے بہادر لیڈر عمران خان کی مکمل صحتیابی کی شدت سے منتظر ہے ،عمران خان جب عوام میں نکلیں گے تو لیگیوں کی نام نہاد مقبولیت سمندر کی جھاگ کی طرح بیٹھ جائے گی ،ایسا کوئی لیڈر آیا ہے جس کی کال کے بغیر عوام اس کی حفاظت کیلئے دن رات گھر کے باہر موجود رہیں،مجرم کی واپسی کی اطلاع خوشخبر ی نہیں ،قانون کی زبان میں ‘شوروغوغا”’ہوتا ہے ۔

اپنے بیان میں مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ ماضی گواہ ہے انہوںنے واپس آ کر بھی کرپشن کا ”انقلاب ” ہی برپا کرنا ہے ، مریم نے تو فلاپ لانچنگ میں اتحادی بلاول کے ریکارڈ بھی توڑ نا شروع کر دئیے ، ان کی جماعت میں تو یہ فیصلہ نہیں ہو پارہا یہ لاہور یا پنجاب کا ناکام اجتماع تھا،عظمیٰ بخاری کے میڈیا میں جاری بیان کے مطابق یہ لاہور نہیں سارے پنجاب سے اکٹھ تھا ،جتنے لوگ انہوںنے اکٹھے کئے اس سے زیادہ تو پی ٹی آئی کا یونین کونسل کا لیڈراپنے بل بوتے پر جمع کر لیتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ امپورٹڈ ٹولے کی ایماء پر فواد چوہدری پر سیاہ چادر نہیں ڈالی جارہی بلکہ سارے نظام پر سیاہ چادر ڈال دی گئی ہے ، اب عوام نے یہ طے کر لیا ہے کہ آئین و قانون کی حکمرانی کی جنگ جیت کر دکھانی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں