اسلام آباد (عکس آن لائن ) سپیشل جج سنٹرل کورٹ اسلام آباد نے اعظم سواتی کی عبوری ضمانت میں 11 جون تک توسیع کر دی۔ سپیشل جج سنٹرل کورٹ اسلام آباد نے اعظم سواتی کے خلاف متنازعہ ٹوئٹس پر درج مقدمہ کی سماعت کی، پی ٹی آئی رہنما وکلا علی سہیل خان، مرتضی طوری کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔
اعظم سواتی کی درخواست ضمانت پر سماعت سپیشل جج سنٹرل ہمایوں دلاور کے رخصت پر ہونے کے باعث نہ ہو سکی۔ بعدازاں اعظم سواتی کی عبوری ضمانت میں 11 جون تک توسیع کر دی گئی۔ جوڈیشل کمپلیکس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعظم سواتی کا کہنا تھا کہ تشدد اور ظلم سے ملک کے حالات مزید ابتر ہوں گے، حالات جس طرف جا رہے ہیں ملک اس کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ اعظم سواتی نے کہا کہ پہلے دن سے کہہ رہے ہیں جب تک کوئی بھی جج ہو، جرنیل یا کسی مکاتب فکر سے ہو قانون کے تابع نہیں ہوگا ملک نہیں چل سکتا۔