امریکا

متنازعہ سمندری حدود میں طاقت کا استعمال، امریکا کی چین کو تنبیہ

واشنگٹن ( عکس آن لائن)امریکا نے متنازعہ سمندری علاقوں میں طاقت کے استعمال سے چین کو خبردار کیا ہے اور ساتھ ہی واضح طور پر یہ عندیہ بھی دیا ہے کہ بحیرہ جنوبی چین میں چینی سرگرمیاں غیر قانونی ہیں۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق محکمہ خارجہ نے چین کے نئے قانون پر شدید تحفظات کا اظہار کیا، جس کے تحت چینی کوسٹ گارڈز کو متنازعہ سمندری علاقوں میں قوت استعمال کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔ محکمہ خارجہ کے ترجمان کے مطابق چین اس قانون کو اپنے مخالفین کو ڈرانے دھمکانے کے لیے استعمال کر سکتا ہے۔ اسی موضوع پر امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے بھی ایک ٹیلی فون کال میں اپنے چینی ہم منصب کے ساتھ بات چیت میں اپنے تحفظات کا اظہار کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں