روٹی اور نان کی قیمت

متحدہ نان روٹی ایسوسی ایشن کا سادہ روٹی اور نان کی قیمت میں اضافے کا فیصلہ

لاہور (عکس آن لائن)متحدہ نان روٹی ایسوسی ایشن نے سادہ روٹی اور نان کی قیمت میں اضافے کا فیصلہ کرلیا۔ سادہ روٹی 100 گرام 8 روپے جبکہ 120 گرام نان 15 روپے کا کر دیا گیا۔صدر متحدہ نان روٹی ایسوسی ایشن آفتاب گل کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ سے مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے، اس وقت آٹے کی بوری 800 روپے تک جبکہ فائن کی بوری 1200 روپے تک مہنگی ہو چکی ہے۔

وائس چئیرمین میر داد خان کے مطابق تندور مالکان کو سستا آٹا اور فائن فراہم کیا جائے گا تو سستی روٹی اور نان فروخت کریں گے، تندور مالکان اپنا مزید نقصان نہیں کر سکتے، قیمتوں کا باقاعدہ نوٹیفکیشن آج شہر کے تمام تنور مالکان کو جاری کر دیا جائے گا، جس کے بعد روٹی اور نان نئی قیمتوں کے مطابق فروخت کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں