متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات کی شہریت کیلئے قوانین میں ترمیم کردی گئی

دبئی (عکس آن لائن)متحدہ عرب امارات کی شہریت کیلئے قوانین میں ترمیم کردی گئی۔نیا شہریت قانون اماراتی پاسپورٹ فراہم کرے گا، اماراتی پاسپورٹ کے ساتھ شہری موجودہ شہریت بھی برقرار رکھ سکیں گے۔اماراتی نائب صدر و وزیراعظم اور دبئی کے حکمراں شیخ محمد بن راشد المکتوم نے اپنے بیان میں کہا کہ سرمایہ کار، سائنس دان، خصوصی صلاحیتوں والے اماراتی شہریت حاصل کرسکیں گے۔انہوں نے کہا کہ انجینئرز، ڈاکٹرز، فنکار، مصنفین بھی متحدہ عرب امارات کی شہریت لے سکیں گے۔انہوں نے کہا کہ ایسے اقدام کا مقصد دنیا کی ایسی شخصیات کو ملک کی تعمیر و ترقی میں شامل کرنا ہے جو مجموعی مفاد کے لیے کام کرسکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں