اسلام آباد(نمائندہ عکس)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات پاکستان کا انتہائی قریبی برادر دوست ملک ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ بیان میں احسن اقبال نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کے سفیر جناب حمد عبید الزعابی کے ساتھ ملاقات میں دونوں ممالک کے باہمی تعلقات کو فروغ دینے کے بارے میں مفید بات چیت ہوئی۔ احسن اقبال نے مزید کہا کہ متحدہ عرب امارات پاکستان کا انتہائی قریبی برادر دوست ملک ہے جہاں بڑی تعداد میں اوورسیز پاکستانی بھی مقیم ہیں۔
![احسن اقبال](https://akks.pk/wp-content/uploads/2022/06/Ahsan-Iqbal15-640x320.jpg)