نیویارک(عکس آن لائن) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گوٹیرش نے دنیا بھر کے سربراہان مملکت و حکومت سے کہا ہے کہ ماحولیاتی تبدیلیوں سے زیادہ متاثرہ ممالک اپنے ہاں ماحولیاتی ایمرجنسی کا اعلان کرنے میں ہچکچاہٹ کا مظاہرہ نہ کریں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انہوں نے یہ بات عالمی ادارے کی ایک ورچوئل ماحولیاتی سربراہی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انٹونیو گوٹیرش نے کہا کہ اگر ماحولیاتی تبدیلیوں کے وجہ بننے والے حالات میں بہتری نہ لائی گئی، تو رواں صدی کے آخر تک زمین کے درجہ حرارت میں تین ڈگری سینٹی گریڈ سے زائد تک کا اضافہ بھی ممکن ہے۔ اس کانفرنس میں جرمن چانسلر میرکل نے تحفط ماحول کے لیے غریب ممالک کی مدد کی خاطر برلن حکومت کی طرف سے تقریبا پانچ سو ملین یورو کی اضافی رقوم کی فراہمی کا اعلان بھی کیا۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- سی پیک نے خطے میں اقتصادی تعاون کو فروغ دیا ہے، چینی میڈ یا
- چین، اسپرنگ فیسٹیول گالا 2025 کے تھیم اور لوگو کی نقاب کشائی
- چین میں دیہی سڑکوں کی کل لمبائی 4.6 ملین کلومیٹر تک پہنچ گئی، وائٹ پیپر
- چین کے لاجسٹکس حجم میں رواں سال کے پہلے دس ماہ میں نمایاں بہتری
- چین دنیا کو صنعتی اور سپلائی چین سے منسلک کرنا جاری رکھے گا، چینی میڈ یا