شعیب اختر

مایہ ناز سابق فاسٹ بولر شعیب اختربیٹی کے باپ بن گئے

کراچی(عکس آن لائن) پاکستان کے مایہ ناز سابق فاسٹ بولر شعیب اختربیٹی کے باپ بن گئے۔

راولپنڈی ایکسپریس کہلائے جانے والے شعیب اختر نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر نومولود بیٹی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ میکائیل اور مجدد کو اب ایک بہن بھی مل گئی ہے، اللہ تعالیٰ نے ہمیں ایک پیاری سی بیٹی سے نوازا ہے۔

شعیب اختر کے ہاں یہ تیسری اولاد ہے، اس سے پہلے ان کے دو بیٹے میکائیل اور مجدد ہیں۔کرکٹ کی تاریخ میں تیزترین بال کرانے کا ریکارڈ رکھنےو الے سابق فاسٹ بولر نے پوسٹ میں بتایا کہ انہوں نے بیٹی کا نام نورے علی اختر رکھا ہے اور اس کی پیدائش آج 19 شعبان 1445 ہجری کو عین نماز جمعہ کے وقت ہوئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں