مایا علی

مایا علی نے مداحوں کوقرنطینہ میں کی جانے والی بہترین تھراپی سے آگاہ کردیا

اسلام آباد (عکس آن لائن) اداکارہ مایا علی نے مداحوں کوقرنطینہ میں کی جانے والی بہترین تھراپی سے آگاہ کردیا۔ انہوں نے اپنی پوسٹ میں رنگوں پر مشتمل تھراپی کی تصویر شیئر کی جس کامقصد ڈپریشن اور احساسِ کمتری میں مبتلا لوگوں کو مدد فراہم کرنا ہوتا ہے۔

اداکارہ نے انسٹاگرام پر اِس تصویر کو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ انہوں نے اس تھراپی کے بارے میں بہت بار سنا تھا لیکن کبھی اِس تھراپی کو آزمانے کا موقع نہیں ملا۔ اس قرنطینہ نے ان سے وہ نئی نئی چیزیں کروائی ہیں جن کو کرنے کاانہوں نے کبھی سوچا بھی نہیں تھااور اب وہ یہ تھراپی کر رہی ہیں اوراسے کب تک جاری رکھیں گی کچھ نہیں کہہ سکتی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں