لاہور (عکس آن لائن)صوبائی وزیر اوقاف سید سعید الحسن شاہ نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب نے ماہ رمضان میں عبادات کے دوران کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے بہترین ضابطہ وضع کیا ہے ۔
علماءکرام ان ضابطوں پر عملدرآمد کو یقینی بناتے ہوئے کورونا وائرس کے پھیلاﺅ کو روکنے میں اپناکلیدی کردار اداکریں ۔انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب نے عبادات کو جاری رکھنے اور کورونا وائرس کے انسداد کے لئے قوائد و ضوابط وضع کئے ہیں۔جس کے مطابق عبادت گاہوں کو کلورین ملے پانی سے دھویاجائے، قالین اور دریاں ہٹادی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ قوائدو ضوابط پر عمل درآمد کے لیے مساجدمیں نمازیوں میں مناسب وقفہ برقرار رکھا جائے۔انہوں نے کہا کہ عوام کو وائرس سے محفوظ رکھنے کے لیے ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔
انہوں نے ہدایت کی کہ صوبہ بھر کے اضلاع کی انتظامیہ بہترین انتظامات کے لئے مستعدی سے خدمات انجام دے۔ پنجاب حکومت ماہ صیام کے دوران شہریوں کوسہولیات کی فراہمی اور کورونا کی روک تھام کے لئے متحرک ہے ۔عوام کی مشکلات کا اندازہ ہے ہم ایک بہادر قوم ہیںاس مشکل حالات سے لڑنا جانتے ہیں۔
ہم متحدہوکراور حکومتی ایس او پیپرعمل کرکے وائرس کو مل کر شکست دیں گے۔انہوںنے کہا کہ کورونا وائرس سے پوری دنیا متاثر ہوئی ہے۔ ہم احتیاط کر کے ہی اس وائرس کا مقابلہ کر سکتے ہیں۔علماءکرام حکومتی احکامات کی پاسداری کروائے کورونا کے خلاف اقدامات میںان کی کاوشیں قابل ستائش ہیں۔