بروقت مکمل

ماہرین زراعت کی کاشتکاروں کو کھمبی کی کاشت بروقت مکمل کرنے کی ہدایت

فیصل آباد (عکس آن لائن )ماہرین زراعت نے کاشتکاروں کو کھمبی کی کاشت بروقت مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہاہے کہ کاشتکار کھمبی کو کمروں ، شیلفوں، پولی تھین بیگز یا اسی قسم کی دیگر جگہوں پربآسانی کاشت کرسکتے ہیں نیز کھمبی کی مخصوص اقسام صدف نماکھمبی، بٹن یا یورپی کھمبی، چینی کھمبی اور شاہ بلوط کھمبی کی کاشت بہتر نتائج کی حامل ہوسکتی ہے ۔

ایک ملاقات کے دوران انہوں نے بتایاکہ اگر مصنوعی طریقہ سے نمی اور درجہ حرارت برقرار رکھا جائے تو کھمبی کی کاشت مئی و جون سمیت پورا سال کی جاسکتی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ کھمبی کو بیشتر بیکار زرعی و صنعتی اشیا ء پر کاشت کیا جاتا ہے تاہم چاول کی پرالی ، گندم کے بھوسہ ، مکئی کے تکوں ، لکڑی کے برادے ، روئی کے کچرے کااستعمال بھی اچھے نتائج کا حامل ہو سکتاہے۔انہوں نے کہا کہ کھمبی کی کاشت کیلئے کسی بھی قسم کا کھیت استعمال کیاجاسکتاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں