قصور (عکس آن لائن) ماہرین زراعت نے مونگ پھلی کے کاشتکاروں کو ہدایت کی ہے کہ مونگ پھلی کی کاشت کیلئے اچھی نکاس والی قدرتی ریتلی میرازمین موزوں ہے،زمین کی تیاری کے وقت گہرا ہل چلائیں تاکہ اوپروالی مٹی مکمل طورپر نیچے چلی جائے اور جڑی بوٹیاں بھی تلف ہوجائیں،بارانی علاقوں میں مونگ پھلی کی کاشت دبائے ہوئے وترمیں مارچ تااپریل میں کرنی چاہئیے،مونگ پھلی کی اقسام باری 2ہزارباڈر4سو79گولڈن اورباری 20سو11کاشت کریں،شرح بیج 70کلوگرام پھلیاں یہ 40کلوگرام گریاں فی ایکڑ ڈالیں تاکہ پودوں کی مطلوبہ تعداد50تا 60ہزار فی ایکڑ حاصل ہوسکے۔
انہوں نے کہا کہ مونگ پھلی کیلئے موزوں ترین وقت کاشت مارچ کے آخیرمہینہ سے لیکر اپریل کے اواخرتک ہے، مونگ پھلی کے بیج کو اگاکیلئے 25درجہ سینٹی گریڈ سے زیادہ درجہ حرارت کا ہوتاہے لیکن وترکی کمی کے پیش نظراسے25مارچ سے 31مئی تک کامیابی سے کاشت کیاجاسکتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ مونگ پھلی کی کاشت ہمیشہ بذریعہ پوریہ ڈرل قطاروں میں کی جائےبیج کی گہرائی 5تا 7سینٹی میٹر ہوقطاروں کا درمیانی فاصلہ اور پودو ں کا درمیانی فاصلہ 15تا 20سینٹی میٹر رکھیںمونگ پھلی کو بذریعہ چھتہ ہرگزکاشت نہ کریںپھلی دار فصل ہونے کی وجہ سے مونگ پھلی اپنی ضرورت کی 80فیصدنائٹروجن فضا سے حاصل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔